A Palestinian minister gave his chair to 16 year old girl as a minister for one day. And Bashaer Othman used her position as minister of local administration in the Palestinian Authority government.
ایسا واقعہ شاذو نادر ہی رونما ہوتا جب کوئی کم عمری میں ہی بڑے عہدے پر پہنچ جائے لیکن فلسطینی علاقے میں ایک کم عمر لڑکی ایک دن کے لیے وزیر بن گئیں۔
بی بی سی مانیٹرنگ کے مطابق ایک فلسطینی وزیر نے 16 سال کی ایک لڑکی بشائر عثمان کو ایک دن کے لیے وزیر کی ذمہ داری دے دی۔
فلسطینی روزنامے القدس کے مطابق ایک دن کے لیے وزیر بننے والی بشائر عثمان نے فلسطینی اتھارٹی کی حکومت میں مقامی انتظامیہ کے محکمے کے سربراہ کی حیثیت سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے سامنے مقامی مسائل پیش کیے۔
خبر میں کہا گیا ہے کہ مقامی انتظامیہ میں اس محکمہ کے وزیر سعید الکونی نے بشائر عثمان کو ان کی سالگرہ کے موقع پر یہ عہدہ سونپا۔