Wednesday, 21 August 2013

104480 kilograms of explosives seized in Quetta

فرنٹیئر کور بلوچستان کے عملے کا ملکی تاریخ کی سب سے بڑی کاروائی، 1لاکھ 4ہزار 480کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد8 ملزمان گرفتار


کوئٹہ : فرنٹیئر کور بلوچستان کے عملے نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی اور 

کامیاب کارروائی کرتے ہوئے صوبائی دارالحکومت سمیت بلوچستان کو بہت بڑی 

تباہی سے بچا کر 1لاکھ 4ہزار 480کلو گرام دھماکہ خیز مواد ،کیمیکل ،ریموٹ 

کنٹرول ،خود کش حملے میں استعمال ہونے والی وائر اور دیگر سامان برآمد کرکے 


قبضے میں لے کر8 ملزمان کو گرفتار کرلیا فرنٹیئر کور غزہ بند کے کمانڈنٹ کرنل 
مقبول احمد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ فرنٹیئر کور کے عملے نے 

گزشتہ شب 80ٹن پوٹاشیم کلورائیڈ ،امونیم کلورائیڈ قبضے میں لینے کے بعد 

دوسرے روز بھی کارروائی جاری رکھتے ہوئے سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے فاروق 

اعظم چوک کے قریب پلازے میں واقع گودام سے پوٹاشیم کلورائیڈ 35ٹن ،امونیم 

کلورائیڈ 25ٹن ،خود کش حملے میں استعمال ہونے والی بنڈل وائر ،سرکٹ وائر 

78بنڈل ،ریموٹ کنٹرول آر سی ڈی 36عدد ،امونیم نائٹریٹ 250کلو ،وڈ مل 80کلو 

،امونیم پاؤڈر 1535کلو ،مکسچر 1،20ہزار کلو گرام مواد سے تیار کئے گئے 

ڈرم دیسی ساختہ بم قبضے میں لے لئے انہوں نے بتایا کہ کارروائی میں 1لاکھ 

چار ہزار 480کلو گرام دھماکہ خیز مواد ،کیمیکل اور دیگر سامان قبضے میں لے 

کر8ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے انہوں نے مزید 

بتایا کہ قبضے میں لئے گئے مواد سے ہزارہ ٹاؤن جیسے 110بڑے دھماکے کئے 

جاسکتے تھے انہوں نے بتایا کہ ہزارہ ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے میں 800کلو 

وزنی مواد استعمال کیا گیا تھا انہوں نے کہا کہ فرنٹیئر کور کے عملے اور 

نوجوانوں نے اپنی جانوں پر کھیل کر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان 

کو بہت بڑی تباہی سے بچایا ہے گزشتہ شب بھی فرنٹیئر کور کے عملے نے 

کارروائی کرکے مواد قبضے میں لیا تھا گزشتہ دو دنوں کی کارروائیوں کے دوران 

فرنٹیئر کور کے عملے نے ایک لاکھ 84ہزار 480کلو گرام مواد اور کیمیکل 

،پوٹاشیم کلورائیڈ ،امونیم کلورائیڈ قبضے میں لیا ہے اور دو دنوں کے 

اور دو دنوں کے دوران گرفتاریوں کی تعداد 10ہوگئی ہے ۔