Thursday, 22 August 2013

Fall of Indian rupees


بھارت کا کمزور ہوتا روپیہ

انڈیا میں روپے کی قدر تیزی سے گر رہی ہے، آج اگر آپ ایک ڈالر بیچیں تو آپ کو اس کے بدلے 64.11 روپے ملیں گے، جب کہ صرف تین مہینے پہلے تک ڈالر کي قيمت 52 سے 55 روپے کے درمیان تھي۔ جب سے غیر ملکی سرمایہ کاروں نے انڈيا سے اپنا پیسہ نکالنا شروع کیا ہے، تقریبا روزانہ ایک نیا ریکارڈ بن رہا ہے اور روپے کو سنبھالا دینے کی حکومت کی تمام کوششیں ناکام ثابت ہورہی ہیں۔ دلی سے سہیل حلیم کي رپورٹ۔