بھارت پاکستان کی طاقتور آبدوزوں کے مقابلے میں بہت پیچھے ہے۔ بھارتی اخبار ”ٹائمز آف انڈیا“ لکھتا ہے کہ بھارت اس وقت پاکستان کے خلاف صرف 7یا 8آبدوزیں تعینات کر سکتا ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ اگر بھارت آج جنگ کا آغاز کرے تو مخالف قوتوں کے خلاف تعینات کرنے کیلئے اس کے پاس صرف سات زائد العمر اور روایتی آبدوزیں پاکستان کے خلاف گہرے پانیوں میں مقابلے کیلئے ہیں جبکہ پاکستان کے پاس بھارت سے جدید پانچ آبدوزیں ہیں اور پاکستان چین سے مزید اعلیٰ درجے کی چھ آبدوزیں حاصل کرنے والا ہے۔ بیجنگ کے پاس 47ڈیزل الیکٹرک آبدوزیں ہیں اور 8جوہری آبدوزیں ہیں